قومی خبریں
کامران ٹیسوری کی چھٹی,نہال ہاشمی نئے گورنرسندھ تعینات
کامران ٹیسوری کی چھٹی ۔۔صدر مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کےلئے وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری منظورکرلی۔
وزیر اعظم کی نہال ہاشمی سے ملاقات کے بعد انہیں گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد دی گئی ۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔
نہال ہاشمی گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں، وہ انیس سو ستانوے سے انیس سو ننانوے تک وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف رہے
دوہزار بارہ میں انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔۔
