تازہ ترین
بھارت کوشکست دینابڑی کامیابی ہے،بلاول بھٹو
اس سال کی سب سے بڑی کامیابی جنگ کے میدان میں بھارت کو شکست دینا ہے لیکن کامیابی گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہ ہو پاتی کیوں کہ بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی دی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب ۔۔ صدر مملکت آصف زرداری، آصفہ بھٹو،حکومتی وفد اور دیگر رہنما بھی جلسے میں شریک تھے ۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ مئی کی جنگ کے بعدنریندرمودی فیلڈ مارشل کا نام سن کر غائب ہوجاتا ہے۔
جن طیاروں نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو گرایا، وہ صدر زرداری نے منگوائے تھے وفاق صوبوں سے اختیارات لینے کے بجائے مزید ذمہ داریاں دے تاکہ ہم مل کر مسائل حل کر سکیں
