ایل پی جی صرف9دن کی رہ گئی ہے،سیکرٹری پٹرولیم کاانکشاف
سیکریٹری پٹرولیم نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں خام تیل کے ذخائر تقریباً 11 دن ، ڈیزل کے 21دن، پٹرول کے 27دن اور ایل پی جی کے9 دن کیلئے دستیاب ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
عام حالات میں عرب ممالک سے تیل کی سپلائی چار سے پانچ دن میں پاکستان پہنچ جاتی ہے۔ ریڈ سی سے ہمیں تیل منگوانے پر12 دن لگ رہے ہیں۔۔
ایران سے آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہاز گزارنے کی اجازت کے لیے بات کر رہے ہیں، اجازت مل جائے تو ہمارے چار جہاز کھڑے ہیں، ساتھ ہی روس سے تیل کی خریداری کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے کہا عالمی حالات کے پیش نظر عوام کو مزید ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے جبکہ قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات نافذ کیے جا چکے ہیں اور مزید اقدامات پر کام جاری ہے۔
حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے ۔ قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے لیے اقدامات کا نفاذ ہو چکا ہے اور مزید پر کام جاری ہے۔
