قومی خبریں
امیروں کو بھی جھٹکا،ہائی آکٹین پیٹرول اب534روپے لیٹر ملے گا
حکومت نے غریبوں کے بعد امیروں کو بھی جھٹکا دےدیا ۔۔ ہائی آکٹین پیٹرول کی قیمت میں 200 روپے لیوی بڑھا دی۔ 334 روپے لیٹر ملنے والا ہائی آکٹین پیٹرول اب534روپے لیٹر ملے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا کہ مہنگی ترین گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھنی چاہیے۔
ویڈیو لنک اجلاس میں ہائی آکٹین فیول پر موجودہ لیوی100روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔
فیصلے کے بعد حکومت کو تقریباً نو ارب روپے ماہانہ بچت متوقع ہےجس سے عوام کو ریلیف دیا جائےگا۔
فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اورہوائی جہازوں کےکرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا
