تازہ ترین
ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے،صدرآصف زرداری
ہم چاہتے تو بھارت کے سارے جہاز گرا سکتے تھے۔صدر مملکت آصف زرداری نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہاکہ خود کو ہم سے دس گنا بڑا ملک کہنےوالو لڑنے کے لیے دل گردہ بھی تو چاہیے ۔۔
شہید بینظیربھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سےخطاب میں بولے ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا
مودی کو سمجھ آگئی کہ جنگ کوئی کھیل نہیں۔ملٹری سیکریٹری نے مجھے آکر کہاکہ بنکر میں چلیں تو میں نے کہاکہ لیڈر کبھی بنکروں میں نہیں مرتے۔
ہم جنگ کے شوقین نہیں ہیں لیکن جو بھی ہماری دھرتی کی طرف دیکھے گا اسے ہماری فوج ناکوں چنے چبوانے کے لیے تیار ہے۔۔
بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا۔
