ایشیاکی سب سےبڑی مویشی منڈی سجنےکوتیار
قومی خبریں

ایشیاکی سب سےبڑی مویشی منڈی سجنےکوتیار

30 Mar 2026 1,780

کراچی میں نادرن بائی پاس پر ایشیا کے سب سے بڑے میلہ مویشیاں “مویشی دوست منڈی 2026” کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔

ایک ہزار ایکڑ سے زائد وسیع و عریض رقبے پر بلڈوزر چل پڑے ہیں اور زمین کو ہموار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے جلد افتتاح ہوگا۔

مویشی دوست منڈی انتظامیہ نے گراؤنڈ پر اپنے ٹھکانے بنا لیے ہیں اور ضروری سامان پر مشتمل کنٹینرز بھی پہنچا دیے گئے ہیں۔

منڈی کو روشنیوں سے منور کرنے کے لیے اسٹریٹ لائٹس کے پول نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کی سیکیورٹی کے لیے منڈی کے اطراف جدید خفیہ کیمروں کی تنصیب کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سال شہریوں کو منڈی میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

دوسری جانب نادرن بائی پاس کی طرف آنے والے تمام راستوں پر پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے مویشی دوست منڈی کا جلد افتتاح ہوگا