انجلی راگھو نے پون سنگھ کے خلاف ’’نامناسب انداز سے چھونے‘‘ کا کیس واپس لے لیا
بھارتی اداکارہ انجلی راگھو اور گلوکار پون سنگھ کے درمیان جاری تنازع میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے، جہاں اداکارہ نے اپنی شکایت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلی راگھو 2 اپریل کو فرید آباد میں ہریانہ اسٹیٹ ویمنز کمیشن کے سامنے پیش ہوئیں
جہاں انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ وہ پون سنگھ کے خلاف کیس کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتیں۔ اس موقع پر پون سنگھ خود موجود نہیں تھے۔
حکام کے مطابق اداکارہ کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب پون سنگھ نے سوشل میڈیا پر عوامی معافی مانگی، جس کے بعد کمیشن نے ان کا نام شکایت سے خارج کر دیا۔
تاہم معاملہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ انجلی راگھو نے اپنے بیان میں پون سنگھ کی سوشل میڈیا ٹیم کے بعض افراد پر سنگین الزامات بھی عائد کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو غلط انداز میں آن لائن شیئر کیا گیا، جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔
اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کا ذاتی نمبر اور تصاویر نامناسب ویب سائٹس پر بھی پھیلائی گئیں، جس کے باعث انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
