نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ،سولرپینلز اورالیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے سے سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے کسی بھی قسم کی ٹیکس چھوٹ دینے کی مخالفت کی جارہی ہے۔
حکومت ابھی بھی آئی ایم ایف کو ماحول دوست انرجی کے حوالے سے ریلیف دینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر کسی سیکٹر میں ٹیکس کی مد میں ریلیف ناگزیر ہے تو اس صورت میں جتنا ریونیو کا نقصان ہوگا اس کو متبادل ذرائع سے پورا کرنے کے اقدام بھی اٹھائے جائیں اور قابل عمل اقدامات کی صورت میں ہی ریلیف دینا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی تجاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے تناظر میں سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
