کوئی اورصوبہ بنانےسےپہلےگلگت کی آوازسنناہوگی،بلاول بھٹو
قومی خبریں

کوئی اورصوبہ بنانےسےپہلےگلگت کی آوازسنناہوگی،بلاول بھٹو

05 Jun 2026 2,887

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری نےکہا کہ گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہہ سکیں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلےگلگت کی آواز کو سننا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری نےگلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کا حق ملکیت دلانےکیلئے  جیالا  وزیراعلیٰ چاہیے

  حق ملکیت کے قانون پر  عملدر  آمد کےلیے پیپلزپارٹی کو  اکثریت چاہیے، پیپلزپارٹی کی حکومت نہ آئی تو گلگت کے لیے قانون سازی نہیں کرسکیں گے۔

بلاول بھٹو نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئےکہا جو  پنجاب کے حقوق پر سودا کرنے کیلئے تیار ہیں وہ جی بی کو کیا حقوق دیں گے، پیپلزپارٹی حقوق پر سودے بازی نہیں کرےگی۔

بلاول بھٹو نے جلسے سےخطاب میں یہ بھی کہا کہ ن لیگ ہو  یا کوئی اور جماعت میں جانتا تھا کہ یہ ہماری قانون سازی نہیں ہونے دیں گے

ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں تاکہ یہاں عوام کو زمین کی ملکیت مل سکے ، قابل کاشت زمین اب قابل تقسیم ہے یہ زمین عوام تک پہنچانی ہے، جی بی میں جیالا وزیراعلیٰ چاہتا ہوں تاکہ عوام کو زمین کا مالک بناسکوں۔

بلاول بھٹو  نے دعویٰ کیا کہ اس دفعہ غذر کی تینوں نشستیں پیپلزپارٹی کی ہوں گی،  پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے 9 سیٹیں چھینی گئی تھیں،  میں اپنے لیے نہیں آپ کے لیے بھاری اکثریت چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور  این ایف سی کی وجہ سے چاروں صوبوں میں ترقی ہوئی، 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب صوبے کو ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا سندھ میں گھروں کی تعمیر کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ چل رہا ہے، سندھ میں 20 لاکھ گھر بن رہے ہیں

مالکانہ حقوق دے رہے ہیں ، ہمارا تین نسلوں کا ریکارڈ ہےکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دلائے لیکن دوسری جماعتوں کی کوشش ہوتی ہےکہ کیسے لوگوں کو بیروزگار کریں

  آج جو مقابلہ کررہے ہیں، انہوں نے تو  بے نظیر بھٹو پر مقدمات بنائے تھے، بے نظیر  بھٹو  نےکہا تھا کہ اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں جی بی میں ٹورازم کو تباہ کرکے لوگوں کو بیروزگار کیا

پیپلزپارٹی روزگار  دیتی ہے دیگر جماعتیں روزگار چھینتی ہیں،  ن لیگ مختلف  اداروں سے ملازمین کو نکال رہی ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے  پاس کوئی نظریہ نہیں، مخالفین نے شہید محترمہ بھٹو پر  روزگار دینے پر مقدمات بنائے تھے۔

بلاول بھٹو نے نئے بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔

چیئرمین پی پی نے کہا دیگر سیاسی جماعتیں زبردستی آپ پر حکومت کرنا چاہتی ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ سے زیادہ مفت علاج این آئی سی وی ڈی میں ملتا ہے

چاہتا ہوں کہ مفت علاج کیلئے پورے گلگت بلتستان میں اسپتال بناؤں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جی بی کو ٹورازم کا حب بنائیں گے اور سہولیات فراہم کریں گے

  ہمیں وفاق سے مدد نہیں چاہیے،  وہ آئیں گے مزید معاملات خراب کریں گے۔