تازہ ترین:
وکرانت کونشانہ بنانے کیلئے تیار تھے لیکن وہ آگےنہیں بڑھا،نیول چیف
قومی خبریں

وکرانت کونشانہ بنانے کیلئے تیار تھے لیکن وہ آگےنہیں بڑھا،نیول چیف

04 Apr 2026 3,472
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی معرکہ حق کے دوران بھارتی ائیرکرافٹ کیریئرکونشانہ بنانےکیلئے تیار تھی لیکن بھارتی بحریہ اپنے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں تک محدود رہی۔

پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ملجم کلاس پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کیا اور کہا کہ اہم بحری تجارتی اور توانائی راہداریوں کے ساتھ پاکستان کا اسٹریٹیجک محلِ وقوع ایک مضبوط بحری قوت کا متقاضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان نیوی کو جدید ترین پلیٹ فارمز اور خصوصی ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے،

یہ دشمن کے اہم انفراسٹرکچر، کمزوریوں اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔

پی این ایس خیبر جیسے جدید جہازوں اور آئندہ ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت پاکستان نیوی کی جدیدیت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

 نیول چیف نے پی این ایس خیبر کے عملے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ملکی سمندری حدود کا دفاع اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا اعادہ کیا۔