تازہ ترین:
“اسلام آباداکارڈ”ایران اورامریکی قیادت کےحوالے
تازہ ترین

“اسلام آباداکارڈ”ایران اورامریکی قیادت کےحوالے

06 Apr 2026 1,451

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کا تیار کردہ اسلام آباداکارڈ ایران اور امریکی قیادت کو پہنچا دیا گیا۔

 ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے۔

یہ سفارتی کوشش خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ خطرناک تصادم کو روکنے کا شاید آخری موقع ثابت ہو سکتی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرزکے مطابق امریکا اور ایران کو جنگ ختم کرنے کا منصوبہ مل گیا ہے۔

حتمی معاہدے کی تجویز میں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر جنگ بندی کی تجویز پر گزشتہ رات امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔۔

ڈیل کا پہلامرحلہ ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی ہوگا اس دوران جنگ کےمستقل خاتمےپربات ہوگی۔

دوسرا مرحلہ جنگ کےخاتمے پر ایک معاہدہ ہوگا مذاکرات کے لیے اضافی وقت درکار ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

 سینئر ایرانی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی تجاویز کا مسودہ مل گیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔