تازہ ترین:
ڈیزل135اورپٹرول12روپےسستاکردیا،وزیراعظم
تازہ ترین

ڈیزل135اورپٹرول12روپےسستاکردیا،وزیراعظم

10 Apr 2026 1,465

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔

قوم سے اہم خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے اور پیٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیج میں اب جنگ نہیں امن کی باتیں ہورہی ہیں۔

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے اور مذاکرات کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا جو فریقین کل جنگ میں آمنے سامنے تھے آج بات چیت پر تیار ہوچکے ہیں۔

اس پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

دونوں ممالک میں میری جنگ بندی کی تجویز قبول کی شکریہ ادا کرتا ہوں عوام دعا کریں کہ اللہ مذاکرات کو کامیاب کرے۔