شوبز
فضا علی نے شوہر کے ہمراہ غیر اخلاقی کلپ پر معافی مانگ لی
اداکارہ فضا علی نے سوشل میڈیا پر شوہر کے ہمراہ متنازع وائرل کلپ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فیملی موومنٹ تھا جسے غلط رنگ دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس غیر اخلاقی کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
فضا علی نے وائرل کلپ پر معافی مانگ لی۔۔۔!!! pic.twitter.com/qwa6gS8fU2
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 16, 2026
حال ہی میں فضا علی نے اپنے شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا۔ شو کے دوران فضا علی کی بیٹی فِرال بھی والدہ اور سوتیلے والد کے ساتھ پروگرام میں موجود تھیں۔
انہوں نے اعجاز خان سے کہا کہ کیا وہ انہیں لائیو شو میں بھی اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیسے گھر پر اٹھایا تھا۔
جس پر انہوں نے فوراً اپنی اہلیہ کو لائیو پروگرام کے دوران اپنی بانہوں میں اٹھا لیا، یہ لمحہ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
