تازہ ترین:
امریکاایران مذاکرات،پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز،اسلام آبادپھرمرکزنگاہ
تازہ ترین

امریکاایران مذاکرات،پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز،اسلام آبادپھرمرکزنگاہ

20 Apr 2026 7,071

امریکا اایران مذاکرات کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیزہوگئیں۔ اسلام آباد ایک بار پھر عالمی سفارت کاری کا مرکز بن گیا۔

امریکی وفد آج جبکہ ایرانی وفد کل اسلام آباد پہنچے گا۔وفود کی آمد سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔۔

 پاکستان کی کوششوں سے شروع ہونے والی جنگ بندی کا وقت کل ختم ہو رہا ہے۔ جس میں توسیع اور مذاکرات کا تسلسل اولین ہدف ہے۔

ریڈ زون اور اس سے ملحقہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔۔ مری روڈ کے ہوٹلز بند اور فیض آباد پل سمیت اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے ۔۔