تازہ ترین:
متحدہ عرب امارات کااوپیک سے نکلنے کا بڑا فیصلہ
متفرق خبریں

متحدہ عرب امارات کااوپیک سے نکلنے کا بڑا فیصلہ

28 Apr 2026 6,440

متحدہ عرب امارات نے عالمی توانائی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارتِ توانائی و انفراسٹرکچر کے بیان کے مطابق فیصلہ ملک کی طویل مدتی توانائی حکمت عملی اور بدلتے ہوئے عالمی معاشی حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔فیصلہ یکم مئی سے نافذ ہوگا

 متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ۔۔ امریکی خام تیل کی قیمت 3.75 فیصد اضافے سے 100 ڈالرز 12 سینٹس پر پہنچ گئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 111 ڈالرز 41 سیںٹس اور ماربن کروڈ 106 ڈالرز 84 سینٹس پر پہنچ گئی