تازہ ترین:
عوام کیلیے اچھی خبر! 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم
قومی خبریں

عوام کیلیے اچھی خبر! 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم

29 Apr 2026 5,073
سولر صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت نے 25 کلو واٹ سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط  ختم کردی۔

 وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ 25 کلو واٹ اور اس سے کم نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین پر سے لائسنس کی شرط ختم کی جائے۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد نیٹ میٹرنگ کے حامل 25 کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

نیپرا نے پاور ڈویژن کے خط کے بعد اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔