تازہ ترین:
برانڈنیم ہی پنکی کاپھندابنےگا،کراچی پولیس چیف
قومی خبریں

برانڈنیم ہی پنکی کاپھندابنےگا،کراچی پولیس چیف

15 May 2026 3,000

منشیات فروشی کے ہائی پروفائل کیس میں ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک میں افریقی باشندے اور 20 خواتین شامل ہیں

جبکہ 12 مئی کو وفاقی حساس ادارے نے انٹیلی جنس بیاد پر آپریشن کر کے ملزمہ کو ڈیڑھ کلو کوکین اور کیمیکل سمیت گرفتار کیا تھا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنکی کے خلاف سندھ میں 20 مقدمات درج ہیں جن میں سے وہ 6 میں بری ہو چکی ہے

اب ملزمہ کے موبائل فون کے فرانزک سے کراچی کے 132 مشکوک نمبرز اور 240 اہم لوکیشنز ملی ہیں۔

یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ نیٹ ورک صرف ایک شہر تک محدود نہیں بلکہ وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سابقہ تحقیقات میں کوتاہی برتنے والے افسران کو معطل کر کے نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزمہ کا اپنا برانڈ نیم ہی اس کے لیے پھندا ثابت ہوگا

نیٹ ورک کے تمام ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔