وزیراعظم کی ایوان صدر آمد،پیپلزپارٹی کابجٹ منظورکروانےکیلئےگرین سگنل!!
دوران اجلاس وفاقی بجٹ سمیت، آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات ہوئی۔
صدر زرداری اور بلاول بھٹو نے تجویز دی تھی کہ آزاد کشمیر میں مذاکرات کا آغاز کیا جائے اور معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، آج اجلاس میں اس تجویز کو وزیراعظم کے سامنے رکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ سازی پر بھی بات ہوئی۔ کچھ دن قبل پیپلز پارٹی نے مختلف تجاویز حکومت کو پیش کی تھیں اور مطالبہ کیا تھا کہ ان تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے۔
بلاول بھٹو نے جو تجاویز پیش کی تھیں ان پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا جس کے سبب دوران اجلاس بلاول نے تحفظات کا اظہار کیا اور انہوں نے وزیراعظم سے ایک علیحدہ ملاقات بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کی سفارشات کی منظوری دے دیں گے۔
