کراچی ایک بارپھربڑی تباہی سےبچ گیا
تازہ ترین

کراچی ایک بارپھربڑی تباہی سےبچ گیا

05 Jan 2026 6,583

انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائی نے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔۔

بارود سے لدا مزدا ٹرک اور دو ہزار کلو گرام سے زائد بارودی مواد برآمد ۔۔ تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی نے پریس کانفرنس میں  بتایا کہ کراچی سے چالیس کلو میٹر فاصلے پر دہشتگرد بارودی مواد تیار کررہے تھے۔

دہشتگرد کراچی میں سویلین اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔۔ ابتدائی تحقیقات میں دھماکا خیز مواد افغانستان سے لایا گیا تھا۔

گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر کراچی کے چھ مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔۔ دہشتگرد نیٹ ورک کے تانے بانے مجید بریگیڈ اور بشیر زیب سے ملتے ہیں۔