تازہ ترین:
وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزلینڈ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
قومی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزلینڈ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

23 Jun 2026 4,631

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد زیورخ کے ہوائی اڈے سے وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئے۔

زیورخ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پرعمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کی۔

ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کئی گھنٹوں جاری رہے جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔