تازہ ترین:
وزیراعظم کی ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت
تازہ ترین

وزیراعظم کی ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت

04 Jul 2026 2,300

وزیراعظم شہباز شریف  نے ترک کمپنیوں کو  پاکستان  میں  مزید سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

 وزیراعظم کی استنبول میں ترک سرمایہ کاروں  سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں پاک ترک اقتصادی  شراکت داری نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 وزیراعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی،کان کنی، آئی ٹی، انفرااسٹرکچر  اور نجکاری میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آپریشنز  بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی  اور  معاشی اصلاحات  پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں سرمایہ کاری دوست ماحول برقرار  رکھنےکے عزم کا اعادہ کیا۔