تازہ ترین:
ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل نہ جیتنے کی وجہ بتا دی
متفرق خبریں

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل نہ جیتنے کی وجہ بتا دی

05 Aug 2026 8,182
 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

گلاسکو میں کھیلے گئے کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکے، جس کے باعث قوم کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

وطن واپسی پر اپنے آبائی شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے پہلے قوم کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر پوری قوم سے معافی مانگی اور کہا کہ کھیل میں ہر کھلاڑی کا ایک اچھا اور ایک برا دن ہوتا ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ گلاسکو میں سرد موسم اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث ان کی باڈی اکڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی بہترین تھرو نہیں کر سکے۔

جیولین تھروور نے کہا کہ کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جو اپنی طرف سے جیتنے کی پوری کوشش نہ کرتا ہو۔ میں نے بھی پوری کوشش کی، لیکن اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے انہوں نے پاکستان کے گرم موسم میں ٹریننگ کی، لیکن مقابلے کے مقام پر موسم غیر معمولی سرد اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی تھیں۔

سرد موسم کے باعث ان کا رن اپ بھی درست نہ بن سکا۔