تازہ ترین:
بلوچستان میں بم دھماکے اور فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

بلوچستان میں بم دھماکے اور فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک

12 Aug 2026 2,763
بلوچستان کے علاقے سوراب میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کےذخیرہ کیےگئے دیگربارودی مواد کے دھماکوں سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی شہید ہوئے۔

واقعےکے فوری بعد سکیورٹی فورسز اوربلوچستان پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی، فورسزاورپولیس نے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا، آپریشن میں فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا سراغ لگایا، سکیورٹی فورسز نے مؤثرکارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے۔

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نےکامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز  اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔