تازہ ترین:
پمزکےنومولودبچوں کےلواحقین کیلئے50لاکھ روپےفی کس معاوضےکااعلان
تازہ ترین

پمزکےنومولودبچوں کےلواحقین کیلئے50لاکھ روپےفی کس معاوضےکااعلان

27 Aug 2026 6,798

حکومت نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس پچاس لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کردیا۔

 وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ مالی معاوضہ قیمتی انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچے واپس نہیں لائے جا سکتے، تاہم حکومت کی جانب سے یہ معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے دکھ کاکچھ مداوا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔