راجہ خلیق الزمان انصاری کا کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ
کاروبار

راجہ خلیق الزمان انصاری کا کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ

08 Jan 2026 4,835

کراچی: ترجمان وزیراعظم پاکستان بیئرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ۔۔

تاجروں کو درپیش انفرااسٹریکچر،گرین لائن،کے فورمنصوبے سمیت پانی ، بجلی، کراچی کے تاجروں کو بھتہ کے نام پر پرچیوں اورصوبے میں امن و امان کے حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا،

چیمبرآف کامرس کے صدرریحان حنیف اوردیگر عہدیداران نے ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیئرسٹرراجہ انصاری کو پرتپاک استقبال کیا

راجہ انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے تاجروں کے لیے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا پیغام لے کرآیا ہوں

وزیراعظم نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے کا پیکج دیا ہے جو آپ کی مشاورت سے خرچ ہوگا آج کا کراچی 2013 کے بعد والا نہیں ہے

آج کا کراچی پرامن اور ایک ترقیاتی یافتہ شہر بننے جارہا ہے جس کریڈٹ وفاق کو جاتا ہے،پورے پاکستان میں یہ وہ واحد صوبہ ہے جس کے شہر کراچی کا 100فیصد فنڈ وفاق سے آتا ہےاوروزیراعظم اس میں مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں

راجہ انصاری کا کہنا تھا کہ گرین لائن توسیعی منصوبہ،کے فورمنصوبہ،کامن کوریڈورسمیت سکھرتا حیدرآباد براستہ جامشور نیا موٹروے بنانے جارہے ہیں

گرین توسیعی منصوبے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا 31 اکتوبر2026 تک منصوبہ مکمل ہوجائےگا،سولہ میٹر طویل کے فورمنصؤبہ کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جلد سندھ حکومت کے حوالے کرکے تاجروں کے پانی کا مسئلہ بھی حل کریں گے

راجہ انصاری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاق کےپاس محدود وسائل کے باوجود وزیراعظم صاحب کی کراچی پر خصوصی توجہ ہے،وزیراعظم جون 2026 میں نئے ریلوے ٹریک کا افتتاح کریں گے

وفاق کی جانب سے دیئے جانے والے 25 ارب روپوں میں سے چھ انڈسٹریل زون کی ہرشاہراہ کے لیے ایک ایک ارب روپے مختص کیے ہیں

بڑے منصوبوں کے علاوہ پی ڈی آئی سی ایل کے ذریعے چھوٹے چھوٹے کئی منصوبے پایہ تکمیل ہونے جارہے ہیں

اس موقع پر کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر محمد ریحان حنیف نےکہاکہ  ترجمان حکومت پاکستان سے گزارش کہ وہ وزیراعظم کو ایکسپورٹ ٹرافی کے لیے مدعو کرنا چاہتے ہیں جس پر راجہ انصاری نے انہیں جلد وزیراعظم کے چیمبرآف کامرس دورے کی یقین دہائی بھی کرائی اور انہیں ایک یادگاری شلیڈ بھی پیش کی

کراچی چیمبرآف کامرس کے چیئرمین زبیر موتی والا نے وڈیولنک کے ذریعے ترجمان حکومت پاکستان راجہ انصاری کو اپنے مطالبات کی ایک لمبی فہرست سنائی اور خاص کر مطالبہ کیا کی کراچی کو وفاق کے تحت کردیا جائے تو شہر کا انفراسٹریکچر بہتر ہوسکتا ہے 

راجہ انصاری نے کہا کہ کراچی پاکستان بننے سے پہلے بھی سندھ کا حصہ تھا نئے صوبے بننے سے کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ہم آج بھی ہے تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں

انہوں نے تاجروں کو امن وامان کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے جلد آئی جی سندھ سے بھی ملاقات میں ان کے مسائل پیش کرنے کی یقین دہائی کرائی