نجم حسن کو کینیڈا کا سب سے بڑا اعزاز’’سوورین میڈل‘‘مل گیا
متفرق خبریں

نجم حسن کو کینیڈا کا سب سے بڑا اعزاز’’سوورین میڈل‘‘مل گیا

12 Jan 2026 7,398

کینیڈا کے شہر کیلگری میں مقیم پاکستانی نژاد کینیڈین شہری سید نجم حسن کو رضاکارانہ کام کے لیے کینیڈا کا سب سے بڑا اعزاز ’سوورین میڈل‘ سے نوازا گیا ہے۔

سوورین میڈل‘ ایوارڈ ان شہریوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے بغیر کسی معاوضے کے طویل عرصے تک رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔

سید نجم حسن کو یہ ایوارڈ کینیڈا کے شہر کیلگری میں گورنر جنرل آف کینیڈا میری سائمن کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر آف البرٹا سلمیٰ لاکھانی نے ایک تقریب میں دیا۔

سید نجم حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اُنہوں نے گزشتہ 16 سال میں 45 لائبریریاں اور 16 فوڈ بینکس قائم کیے اور نئے امیگرنٹس، بزرگوں اور بے گھر افراد کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی سمیت بے شمار رضاکارانہ خدمات انجام دیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ میرا یہ سفر اپنی کمیونٹی کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے ممکن ہوا ہے۔
میں اسی عزم اور جذبے کے ساتھ اپنی کمیونٹی کی خدمت جاری رکھوں گا، کینیڈا کو رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کے اپنے مقصد کے لیے انتھک محنت کروں گا۔