دہشتگردوں کوبحرہندمیں ڈبودیں گے،وزیراعظم
تازہ ترین

دہشتگردوں کوبحرہندمیں ڈبودیں گے،وزیراعظم

16 Jan 2026 4,942

وزیراعظم شہباز شریف نےکہاہے کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں ۔ دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، انہیں پاکستان کی سرحدوں سے اٹھا کر بحرِہند میں ڈبو دیں گے۔۔۔

قومی پیغام امن کمیٹی سے گفتگو  میں شہبازشریف نے کہاکہ افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا ۔۔ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو شکست فاش دی۔

 دہشتگردی آج سب سے بڑا چیلنج ہے ۔۔ شہدا نے اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کی ہے ۔۔ قومی پیغامِ امن کمیٹی کا کردار نہایت اہم، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کمیٹی کے ارکان امن کا پیغام لے کر ملک بھر میں جائیں گے