تازہ ترین:
یو اے ای کے صدر کی صدر، وزیراعظم اور دیگر سے ملاقاتیں
تازہ ترین

یو اے ای کے صدر کی صدر، وزیراعظم اور دیگر سے ملاقاتیں

26 Dec 2025 3,592

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان ۔۔ نورخان ائر بیس پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرنےمعززمہمان کا استقبال کیا۔۔

یو اے ای صدر کے طیارے کو پاک فضائیہ کےلڑاکا طیاروں نےفضا میں سلامی دی ۔۔معززمہمان کو اکیس تو پوں کی سلامی۔۔ ائرپورٹ پرگارڈآف آنردیا گیا ۔

وزیراعظم نےمہمان سےکابینہ ارکان کاتعارف کرایا ۔۔شخ محمدبن زاید کی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات یواےای صدر کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا ۔۔

پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدرسمیت اہم عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ۔ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے پرچم آویزاں تھے۔۔ یواےای کےصدردورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہِ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام ودیرینہ دوستی کا مظہر ہے

وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی جانب سے یو اے ای کے صدر کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال دونوں ملکوں کے بے مثال روابط کو ظاہر کرتا ہے

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کے سیلوٹ کے جواب میں متحدہ عرب امارات کے صدر کا گرم جوشی سے جوابی سیلوٹ اسی مضبوط برادرانہ رشتہ کا عکاس ہے