قرآن سمجھنے کیلیے اے آئی کا استعمال جائز ہے؟ مصری دارالافتا کو فتویٰ سامنے آ گیا
تازہ ترین

قرآن سمجھنے کیلیے اے آئی کا استعمال جائز ہے؟ مصری دارالافتا کو فتویٰ سامنے آ گیا

28 Jan 2026 6,367

مصر کے معتبر اور مشہور و معروف دارالافتا نے قرآن مجید کی آیات کے معنی اور تشریح کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلیکیشنز کے استعمال کو شرعی نقطہ نظر سے ممنوع قرار دے دیا ہے۔

یہ فتویٰ ایک سائل کے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا، جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا اے آئی  ایپس، بشمول چیٹ جی پی ٹی، قرآن کے مطالب کو سمجھنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔

دارالافتا نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی ایپس پر انحصار کرنا عوام میں غلط فہمیاں اور گمراہ کن تشریحات پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

ان کے مطابق قرآن کی صحیح تفہیم اور دین کی تعلیمات کو درست انداز میں سمجھنے کے لیے مستند اور تجربہ کار علماء کی رہنمائی ہی قابل اعتماد ذریعہ ہے۔

مزید برآں علماء نے تاکید کی کہ قرآن کی آیات کی تفسیر کے لیے مستند تفاسیر، معتبر مفسرین اور دینی اداروں سے رجوع ضروری ہے تاکہ دین کی تعلیمات عوام تک صحیح اور محفوظ انداز میں پہنچیں۔

دارالافتا نے واضح کیا کہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر اے آئی ایپس قرآن کی تشریح میں مکمل طور پر قابل بھروسہ نہیں سمجھے جا سکتے۔