دبئی میں سونا زمین پر، گولڈ اسٹریٹ کے منصوبے سے پوری دنیا دنگ رہ جائے گی
دبئی اب دنیا کی پہلی ‘گولڈ اسٹریٹ’ کا اعزاز حاصل کرنے جا رہا ہے، جس کی تعمیر مکمل طور پر سونے سے کی جائے گی۔
خلیجی میڈیا کے مطابق یہ شاہکار ایمرٹ کے گولڈ ڈسٹرکٹ میں بنایا جائے گا، جو سونے اور جیولری کے کاروبار کا نیا عالمی مرکز بنے گا۔
اس اعلان کے ساتھ ہی اتھرا دبئی نامی کمپنی نے دبئی کے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس میں 1,000 سے زائد ریٹیلرز اور برانڈز شامل ہوں گے، جن میں ال رومیزین، ملبار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز، جوھارا جیولری اور تانشق جیولری شامل ہیں۔
جویالوکاس نے بھی 24,000 مربع فٹ کے فلیگ شپ اسٹور کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں اس کا سب سے بڑا اسٹور ہوگا۔
2024–25 میں، متحدہ عرب امارات نے تقریباً 53.41 بلین ڈالر کی سونے کی برآمدات کیں، جس کے بڑے تجارتی شراکت دار سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، بھارت، ہانگ کانگ اور ترکی تھے۔ دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ، جسے اب ‘ہوم آف گولڈ’ قرار دیا گیا ہے، ریٹیل، بلین، ہول سیل اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو یکجا کرے گا۔
