بھاڑ میں جا،سیلفی نہ لینے پر مداح ہاردک پانڈیا پر برہم
تازہ ترین

بھاڑ میں جا،سیلفی نہ لینے پر مداح ہاردک پانڈیا پر برہم

26 Dec 2025 3,529

بھارتی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سیلفی نہ لینے پر مداح کی جانب سے طنز کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کرسمس تقریب میں شرکت کے بعد ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کا ہاتھ تھامے ایک ریسٹورینٹ سے نکل رہے تھے جس دوران مداحوں نے انھیں گھیر لیا۔

 

https://x.com/DNHindi/status/2004412963823014004?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2004412963823014004%7Ctwgr%5Ed9aeb085f76be7e661c125bdb524076ff9b01f03%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geonewsurdu.tv%2Flatest%2F423859-

پہلے تو ہاردک پانڈیا نے ماہیکا کو گاڑی میں بٹھایا اور پھر مداحوں کے درمیان سیلفی کیلئے جا پہنچے اور کئی مداحوں کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

اسی دوران ایک مداح سیلفی کیلئے ہاردک پانڈیا کو بار بار پکارتا رہا جس پر ہاردک نے جواب دیا کہ لے تو لی اور کتنی لوگے؟

اس کے بعد ہاردک واپسی کیلئے مڑے جس پر مداح نے انھیں فوراً کہا کہ ’بھاڑ میں جا‘، تاہم مداح کی اس حرکت پر ہاردک پانڈیا کوئی بھی ردعمل دیے بغیر آگے بڑھ گئے