تازہ ترین
سونے کی قیمت زمین بوس، ریکارڈ اضافے کے بعد تاریخی کریش
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا۔ ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد سونا اچانک دھڑام سے نیچے آ گیا، جس سے مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔
تیز ترین کمی کے نتیجے میں فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 30 ہزار 435 روپے کی بھاری کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی تاریخ ساز گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا پہلی بار 355 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 150 ڈالر پر آ گیا، جس نے عالمی منڈیوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی۔
صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمتیں بھی لڑکھڑا گئیں۔ فی تولہ چاندی 1 ہزار 106 روپے سستی ہو کر 11 ہزار 69 روپے تک گر گئی۔
