تازہ ترین
سونے کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوسرے دن بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے سرمایہ کار اور صارفین دونوں کو حیرت ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 255 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد نئی سطح 4,895 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
اس گراوٹ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح ہوئے، جہاں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 25,500 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 511,862 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 438,839 روپے کی سطح پر آگئی، جو سرمایہ کاروں کے لیے اہم اور حیران کن خبر ہے۔
