پاکستان کے ایک میچ کے بائیکاٹ نے بھارتی بورڈ کو کتنا بھاری نقصان پہنچایا؟ جانیے
تازہ ترین

پاکستان کے ایک میچ کے بائیکاٹ نے بھارتی بورڈ کو کتنا بھاری نقصان پہنچایا؟ جانیے

02 Feb 2026 2,366

کراچی: پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے اعلان نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یہ فیصلہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑا مالی بحران ثابت ہو رہا ہے، جہاں صرف ایک میچ کی عدم موجودگی سے بھارت کو 14 ہزار کروڑ روپے (تقریباً 50 کروڑ ڈالر یا 140 ارب پاکستانی روپے) کا شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان کا یہ قدم نہ صرف بھارتی کرکٹ کی کمرشل سلطنت کو ہلا رہا ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں ذلت آمیز صورتحال سے دوچار کر رہا ہے۔

ماڈرن کرکٹ میں پاک بھارت میچ کوئی عام مقابلہ نہیں بلکہ بھارتی براڈکاسٹرز اور اسپانسرز کے لیے ‘سونے کا انڈہ دینے والی مرغی’ ہے۔

پاکستان کے انکار نے اس مرغی کو ذبح کر دیا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی اشتہاری کمپنیاں اور ٹی وی چینلز شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اس میچ کے دوران صرف 10 سیکنڈ کے اشتہار کی قیمت 25 سے 40 لاکھ بھارتی روپے (76 لاکھ سے 1 کروڑ 22 لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ جاتی ہے، جو بھارت کے دیگر میچوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

اب یہ میچ نہ ہونے سے بھارتی میڈیا کو صرف اشتہارات کی مد میں 3 ارب بھارتی روپے (9.2 ارب پاکستانی روپے) کا براہ راست نقصان ہوگا، جو بھارتی معیشت کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔

بھارتی میڈیا خود تسلیم کر رہا ہے کہ یہ نقصان براہ راست براڈکاسٹ حقوق رکھنے والوں کو پہنچے گا، جو بعد میں آئی سی سی سے اپنا حصہ وصول کریں گے۔ نتیجتاً، نہ صرف بھارت اور پاکستان کے ریوینیو میں کمی آئے گی بلکہ آئی سی سی کو دیگر ممبر بورڈز کی مالی اعانت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ صورتحال بھارت کی کرکٹ پر غلبہ کی خواہش کو شدید دھچکا دے گی، کیونکہ ٹورنامنٹ کی پوری رونق اور کمائی پاک بھارت میچ پر منحصر ہوتی ہے۔ پاکستان کا یہ فیصلہ بھارت کی کمرشل ہوس کو بے نقاب کر رہا ہے، جہاں کرکٹ کو صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

پاکستانی کرکٹ شائقین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی خودمختاری اور اصولوں کی جیت ہے، جو بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کا منہ توڑ جواب ہے۔

بھارت اب دنیائے کرکٹ میں تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، جہاں اس کی مالی طاقت بھی کمزور پڑ رہی ہے۔ اگر بھارت اپنی پالیسیاں نہ بدلے تو مستقبل میں مزید ایسے دھچکے لگ سکتے ہیں، جو اس کی کرکٹ سلطنت کو تباہ کر دیں گے۔