کاروبار
3 دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر غیر معمولی اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تین روزہ وقفے کے بعد تیزی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 240 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 4,916 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ پر بھی نظر آئے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 24 ہزار روپے بڑھ کر 514,362 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 20,576 روپے اضافے کے بعد 440,982 روپے کی سطح پر آ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 741 روپے کے اضافے سے 9,146 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 636 روپے بڑھ کر 7,841 روپے ہو گئی۔
