کاروبار
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 4 روز بعد اچانک گراوٹ
بین الاقوامی اور مقامی صرافہ بازاروں میں 4 روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کو حیران کر دیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 214 ڈالر کی کمی کے بعد 4,850 ڈالر تک گر گئی ہے، جو چار روز بعد سب سے کم سطح ہے۔
مقامی مارکیٹ میں بھی 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 21,400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اور یہ 5,07,762 روپے کی سطح پر آگیا، جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 18,347 روپے گھٹ کر 4,35,324 روپے تک آ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 1,430 روپے کم ہو کر 7,825 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی 1,226 روپے گھٹ کر 6,708 روپے پر آ گئی۔
