تازہ ترین:
بالی ووڈ کابھائی جان ۔۔ سلمان خان 
رائے وتجزیے

بالی ووڈ کابھائی جان ۔۔ سلمان خان 

26 Dec 2025 6,719

تحریر _ ماہم چوہدری

عبد الرشید المعروف سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو ہندوستان کے مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہوئے  سلمان خان کے والد سلیم خان بالی ووڈ کے معروف اسکرین رائٹر ہیں اور ان کی والدہ کا اصل نام سوشیلا چراک ہے ، جو بعد ازاں فلمی دنیا میں سلمہ خان کے نام سے جانی گئیں ہیں

سلمان خان فیملی میں سب سے بڑے ہیں  ان کے دو بھائی ارباز خان اور سہیل خان ہیں ، جو خود بھی فلمی دنیا سے وابستہ ہیں  اور دو بہنیں الویرا خان (فلم پروڈیوسر و فیشن ڈیزائنر) اور ارپیتا خان (انٹیرئیر ڈیزائنر) ہیں الویرا خان سلمان کی سگی بہن ہیں اور ارپیتا خان گود لی گئی بہن ہیں

سلمان خان کے خاندانی پس منظر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کے والد مُسلم ہیں اور والدہ ہندو ہیں ، یعنی سلمان خان ایسی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں جہاں مذہبی اور ثقافتی امتزاج ہے

نوجوانی میں ہی سلمان خان کا مزاج آزاد اور باغی تھا ، جب کہ سلمان خان کے والد اصول پسند اور سخت گیر تھے
سلمان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز سب سے پہلے ماڈلنگ سے کیا _ اشتہارات میں جلوہ گر ہوئے ، پھر 1988 میں پہلی فلم ” بیوی ہو تو ایسی کے ذریعے اداکاری شروع کی
مگر ان کی پہچان 1989 میں ریلیز ہونے والی رومانی فلم ” میں نے پیار کیا ” سے ہوئی ، جس میں اُن کے کردار “ پریم ” نے دلوں کو چھو لیا _ یہی فلم انہیں راتوں رات اسٹار بنا گئی
1991 میں سلمان خان کی فلم ” ساجن ” اور 1994 میں ان کی فلم ” ہم آپ کے ہیں کون ” نے باکس آفس پر دھوم مچا دی اور سلمان خان کی مقبولیت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ان فلموں کو اُس دور کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں شمار کیا گیا ـ اس فلم نے سلمان خان کو “ فیملی اسٹار ، رومانٹک سٹار ” کی پہچان دی
انہی ادوار میں انہوں نے مختلف اصناف کی فلموں میں کام کیا _ اسی دور کی مشہور فلموں میں رومانوی اور کہانی والی فلمیں شامل تھیں

سلمان خان کی بعض فلمیں پیار سے بھرپور تھیں _ جیسا کہ باغی ، پتھر کے پھول ، قربان ، سوریہ ونشی ، جاگرتی ، اک لڑکا اک لڑکی ، چندر مکھی ، دل تیرا عاشق ، چاند کا ٹکڑا ، انداز اپنا اپنا ، سنگدل صنم ، پیار کیا تو ڈرنا کیا ، بندھن ، منجدھار اور خاموشی وغیرہ _ سلمان خان نے رومانوی اور ایکشن موویز میں بھی نمایاں کردار ادا کیا

جیسا کہ سلمان خان کا مزاج پس پردہ غصیلا بھی تھا اور ہے تو سلمان خان نے ” کرن ارجن ، ویر گتی ، وانٹیڈ ، دبنگ ، کِک ، اک تھا ٹائیگر ، ٹائیگر زندہ ہے اور سکندر جیسی مویز میں بھی اہم کردار ادا کیا اور ایکشن فائیٹر ہیرو کے طور پر جلوہ گر ہوئے _
بجرنگی بھائی جان جیسی فلموں میں انسانیت سے بھر پور کردار بھی ادا کیا
سلمان خان نے شادی نہیں کی ، ماضی میں ان کے تعلقات مختلف مشہور صنفِ نازک اداکاراؤں سے رہے  مگر کسی بھی اداکارہ کے ساتھ شادی کا بندھن قائم نہ کیا
سلمان خان کی فٹنس ایک راز ہے ، سلمان خان نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں
سلمان خان کے جیون کے مثبت پہلو دیکھ کر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ سلمان خان ایک فلمی ہیرو ہی نہیں ، واقعی میں ہی اس دنیا میں ہیرو ہے
تقریباً چار دہائیوں کے کیریئر کے بعد بھی سلمان خان نے خود کو بدلتے رجحانات اور جدید دور کے مطابق ڈھالا
سلمان خان کے فین آج بھی سلمان خان کو ایک جوان کامیاب اداکار دیکھنا چاہتے ہیں
سلمان خان کے فین سلمان خان کی شخصیت میں جادوئی کشش ایسی محسوس کرتے ہیں کہ فینز کو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سلمان خان اپنی طرف کھینچ رہا ہو
لوگوں کا دل کرتا ہے کہ سلمان خان کو چھو لیں سلمان خان کی شہرت صرف اداکاری تک محدود نہیں ، انہوں نے سماجی فلاح کے لیے بھی کام کیا
انہوں نے چیریٹی ادارہ ہیومن بینگ فاؤنڈیشن  قائم کیا _ جو ضرورت مندوں کو تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی خدمات فراہم کرتا ہے
ان کی فلاحی ادارے “ہیومن بینگ” کی آمدنی کے ایک حصے کو خیراتی کاموں میں لگایا جاتا ہے  اور ان کے قریبی لوگوں اور کارکنوں کے مطابق ، وہ نجی طور پر بھی بے شمار لوگوں کی چھپ کر مدد کرتے ہیں _

سلمان خان پس پردہ انسانیت کے اوصاف رکھنے والا رحم دل زندہ دل شخص ہے

سلمان خان غصیلا ضرور ہے  مگر منافق نہیں  سلمان خان کی شہرت سے حاسد حسد کا شکار ہوئے  تنازعات اور قانونی معاملات میں پھنسایا گیا

1998 میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ، ان پر الزام لگا کہ انہوں نے غیر قانونی شکاری یعنی ممنوع جانور بلیک بک ہلاک کیے تھے _ جو ایک حساس اور محفوظ نوع تھا _ اس الزام کے تحت انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا
2002 میں ان کی گاڑی کے ایک حادثے ہٹ اینڈ رن کیس  پر کیس بنا ، الزام تھا کہ نشے کی حالت میں گاڑی چلائی گئی جس سے ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے _2015 میں انہیں سزا سنائی گئی تھی ، مگر اپیل میں سزا معطل ہو گئی _
چونکہ سلمان خان ایک بڑا نام ہے _ ان کی نجی زندگی ، بیانات اور تعلقات پر میڈیا ہمیشہ نظر رکھتا ہے _ اس وجہ سے ان کی شہرت کے ساتھ ساتھ تنازعات بھی ان کا حصہ رہیں _
آج بھی سلمان خان __ چاہے ان کی فلمی ریلیز ہو یا ان کے بیانات — میڈیا اور عوامی توجہ کا مرکز رہتے ہیں _ ان کے چاہنے والوں کی تعداد بے شمار ہے _ان کی شخصیت میں آج بھی رومانس اور ایکشن فائیٹر ہیرو نمایاں ہے _
 لوگ ان کو ” بھائی جان ” کے نام سے بھی پکارتے ہیں _
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ڈان ہیں اسی لئے ان کو بھائی جان کہا جاتا ہے اور بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ہمدرد ہیں اس لئے انہیں بھائی جان کہا جاتا ہے _بہرحال سلمان خان کے ہمدرد ہونے میں کوئی شک نہیں _