تازہ ترین:
زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا کے بعد سری لنکا بھی زیر
کھیل

زمبابوے کا بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا کے بعد سری لنکا بھی زیر

19 Feb 2026 7,742

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گروپ بی کے اہم مقابلے میں سری لنکا  کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا 62 جبکہ راتھ نائیکے 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا کر فتح اپنے نام کر لی۔ زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جبکہ مارومانی نے 34 اور ریان برل نے 23 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

کپتان سکندر رضا نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس فتح کے ساتھ زمبابوے نے نہ صرف آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو بھی اپ سیٹ کیا بلکہ گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ گیا اور اگلے مرحلے کے لیے مضبوط امیدوار بن کر ابھرا۔