تازہ ترین:
سپر 8، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش کا امکان
کھیل

سپر 8، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش کا امکان

20 Feb 2026 9,692

کولمبو میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا اہم مقابلہ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، جہاں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم ہفتہ کو مدِ مقابل آئیں گی۔

 میچ کولمبو کے معروف آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، مگر موسمی صورتحال نے شائقین کی بے چینی بڑھا دی ہے۔

موسمیاتی اداروں کی پیشگوئی کے مطابق کولمبو میں مقابلے کے روز تقریباً 74 فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ تیز ہواؤں کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس سے میچ کے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

قوانین کے مطابق سپر 8 مرحلے میں کسی میچ کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا، اس لیے اگر بارش کے باعث کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی ممکن نہ ہو سکے تو میچ منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

ایسے میں نظریں موسم اور گراؤنڈ انتظامیہ پر مرکوز ہیں کہ آیا کرکٹ کا یہ بڑا معرکہ مکمل ہو پاتا ہے یا بارش سپر 8 کی صورتحال مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے۔