تازہ ترین:
سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کاروبار

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

20 Feb 2026 6,424

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث جمعہ 20 فروری کو سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 5037 ڈالر تک جا پہنچی، جس کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے۔

مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ دس گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

اسی طرح چاندی بھی مہنگی ہوگئی، فی تولہ چاندی 170 روپے اضافے سے 8574 روپے اور دس گرام چاندی 145 روپے بڑھ کر 7350 روپے تک جا پہنچی، جس سے خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔