آر یا پار، گرین شرٹس کو پالے کیلی میں آج فتح حاصل کرنا ہو گی
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ منگل کو پالے کیلی میں آمنے سامنے ہوں گے، جہاں گرین شرٹس کے لیے یہ ’آر یا پار‘ کی صورتحال ہے۔ سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو ہر صورت فتح درکار ہے۔
ٹاپ آرڈر کو پاور پلے میں انگلش حملوں سے بچنا ہوگا جبکہ اسپنرز حریف بیٹنگ لائن کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ میں بارش کی وجہ سے صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا تھا، لیکن سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے کر حوصلے بلند کیے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری کامیابی سے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کرے گی۔ باہمی مقابلوں میں انگلینڈ کا پلڑہ پاکستان پر بھاری رہا ہے، جس سے گرین شرٹس پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے پالے کیلی میں بھرپور پریکٹس کے ساتھ میچ کیلیے تیاری مکمل کر لی ہے، جبکہ انگلش ٹیم بھی اعتماد سے بھرپور ہے۔
