سونے کی قیمتوں میں اضافہ، مقامی اور عالمی مارکیٹ میں تیزی
کاروبار

سونے کی قیمتوں میں اضافہ، مقامی اور عالمی مارکیٹ میں تیزی

23 Feb 2026 4,858

سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 71 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 5,108 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمتیں بلند ہوئیں۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 7,100 روپے کے اضافے کے بعد 5,33,562 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 6,087 روپے بڑھ کر 4,57,443 روپے کی سطح پر آگئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 374 روپے کے اضافے کے ساتھ 8,948 روپے پر پہنچ گئی، اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 321 روپے بڑھ کر 7,671 روپے تک جا پہنچی۔