دکاندار کے مشورے نے قسمت بدل دی، خاتون نے لاٹری سے لاکھوں ڈالر جیت لیے
دلچسپ و عجیب

دکاندار کے مشورے نے قسمت بدل دی، خاتون نے لاٹری سے لاکھوں ڈالر جیت لیے

24 Feb 2026 6,339

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک خاتون کی قسمت اس وقت بدل گئی جب دکان کے کلرک کے مشورے پر خریدا گیا لاٹری ٹکٹ انہیں بڑی رقم جتوا گیا۔

لورین کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ ایک اسٹور میں خریداری کے لیے گئی تھیں جہاں کلرک نے انہیں 30 ڈالر کا ایکسٹریم ملینز اسکریچ آف ٹکٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر جیتنے والا ٹکٹ ہو سکتا ہے۔

خاتون ابتدا میں ٹکٹ کی قیمت دیکھ کر ہچکچائیں، تاہم آخرکار انہوں نے اسے خرید لیا۔ گاڑی میں شوہر کے ساتھ ٹکٹ اسکریچ کرنے پر انہیں معلوم ہوا کہ وہ 25 سال تک سالانہ 40 ہزار ڈالر جیت چکی ہیں، جس پر وہ خوشی سے دکان واپس گئیں اور کلرک کو انعام دکھایا۔

بعد ازاں خاتون نے قسطوں کے بجائے ایک مرتبہ میں ادائیگی کا انتخاب کیا اور 5 لاکھ ڈالر وصول کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انعامی رقم سے نئی گاڑیاں خریدنے اور بچت بڑھانے کا ارادہ ہے۔