سونا اور چاندی کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، آج بھی بھاری اضافہ
کاروبار

سونا اور چاندی کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، آج بھی بھاری اضافہ

24 Feb 2026 6,541

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے سرمایہ کار اور صارفین دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر اضافے کے بعد 5,172 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔

اس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3,400 روپے بڑھ کر 539,962 روپے اور فی 10 گرام سونا 2,915 روپے اضافے کے بعد 462,930 روپے پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، جس کے باعث فی تولہ چاندی 192 روپے بڑھ کر 9,286 روپے اور فی 10 گرام چاندی 165 روپے اضافے کے بعد 7,961 روپے ہو گئی۔