حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر قیمتوں میں نمایاں اضافہ
کاروبار

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر قیمتوں میں نمایاں اضافہ

01 Mar 2026 4,656

حکومت نے ماہِ مارچ کے ابتدائی پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد شہریوں پر ایک اور مالی بوجھ آن پڑا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کر کے 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے پندرہ مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔