تازہ ترین:
چاہتے ہیں فٹبال ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو،صدر فیفا
متفرق خبریں

چاہتے ہیں فٹبال ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو،صدر فیفا

20 Mar 2026 2,750
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو  کا کہنا ہے کہ ہم  چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو۔

گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کےجذبے کے ساتھ حصہ لیں۔

فیفا کے صدر نے جنگ سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی  کرتے ہوئے کہا کہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا لیکن فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔