ہتھکڑی لگے لنگڑاتے وینزویلا کے صدرکی پیشی
تازہ ترین

ہتھکڑی لگے لنگڑاتے وینزویلا کے صدرکی پیشی

05 Jan 2026 8,342

ہتھکڑی لگے لنگڑاتے وینزویلا کے صدرکومین ہیٹن کی وفاقی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

مادورو اور ان کی اہلیہ کو بروکلن سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مین ہیٹن لایا گیا جہاں سے انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت منتقل کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مادورو پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔۔ وینزویلاکی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس شروع ہوگیا۔۔

امریکی مندوب نے کہا کہ امریکانےوینزویلامیں کامیاب فوجی کارروائی کی ۔۔ ہمارےفوجی کراکس گئےاورصدرکوگرفتارکیا ہم نےوینزویلامیں شفاف انتخابات کامطالبہ کیاجوپورانہیں ہوا۔۔

سوئٹزرلینڈ کا وینزویلا کے صدر کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان ۔۔ حکام کے مطابق چار سال تک اثاثےمنجمد رہیں گے،جب تک کوئی نیاحکم نہ آجائے