ڈیڈلائن میں 2ہفتےتوسیع کریں،شہبازشریف کی ٹرمپ سےدرخواست
تازہ ترین

ڈیڈلائن میں 2ہفتےتوسیع کریں،شہبازشریف کی ٹرمپ سےدرخواست

08 Apr 2026 5,361
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دوہفتے توسیع کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد ٹھوس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے۔

وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے کی بھی درخواست کردی۔

شہباز شریف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ دو ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی عمل کو کامیاب بنایا جا سکے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔

‏وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست امریکی صدرکوپہنچادی گئی ہے ۔ رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بھی جنگ بندی کی پاکستانی تجویز پرغورکررہاہے