امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی شروع کردی
تازہ ترین

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی شروع کردی

13 Apr 2026 4,095

امریکا نے ایران کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور وہاں سے جانے والی تمام بحری آمدورفت کی ناکہ بندی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کردی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کے جہازوں کو ایرانی بندرگاہ یا ساحلی علاقوں تک جانے نہیں دیا جائے گا تاہم آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اُن جہازوں کو نہیں روکا جائے گا جو ایرانی بندرگاہوں کے بجائے دیگر ممالک کی جانب جا رہے ہوں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس ناکہ بندی میں ایران کی تمام بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں تک پہنچنے والے یا وہاں سے نکلنے والے ہر قسم کے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ انہوں نے بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں ہر اس جہاز کو روکے جس نے ایران کو ٹول ادا کیا ہو۔

ان کا کہنا تھا ’جو بھی غیر قانونی ٹول ادا کرے گا اسے کھلے سمندر میں محفوظ راستہ نہیں ملے گا‘۔