مولانا فضل الرحمان شاہد آفریدی کے گھر پہنچ گئے،تصاویر شیئر
متفرق خبریں

مولانا فضل الرحمان شاہد آفریدی کے گھر پہنچ گئے،تصاویر شیئر

13 Apr 2026 5,386
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ان کے گھر جا کر  ملاقات کی ہے۔

شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر  سربراہ جے یو آئی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

سابق کپتان نے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کا ہمارے گھر تشریف لانا ہمارے لیے باعث مسرت اور اعزاز  رہا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  ان کے ساتھ بیٹھ کر نہایت خوشگوار  اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا، اس خوبصورت ملاقات پر ہم مولانا صاحب کے بے حد مشکور ہیں۔